رواں سال سعودی عرب نے زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات کے ساتھ حج کرانے کا اعلان کیا ہے
تفصیلات کے مطابق سعودی خبر رساں ادارے نے سعودی وزارت حج و عمرہ کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس سال حج کرایا جائے گا، جس میں غیر ملکیوں کو بھی آنے کی اجازت ہوگی. زائرین کی صحت اور سلامتی کے مکمل انتظامات ہوں گے، محفوظ ماحول میں سہولتوں اور آسانیوں کے ساتھ زائرین کوحج کی سعادت حاصل ہوگی
سعودی وزارت حج کے مطابق حج کے آپریشنل امور کی تفصیل کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
واضح رہے کہ ہر سال دنیا بھر سے تقریباً پچیس لاکھ کے قریب افراد سعودی عرب میں حج کے لیے آتے ہیں تاہم گزشتہ سال کورونا وائرس کے باعث صرف سعودی عرب میں ہی رہائش پذیر ایک ہزار افراد کو حج کی اجازت دی گئی تھی.