گجرات، بھارت: ماہرین کے سخت انتباہ کے باوجود بھارتی ہندو ہنوز کورونا سے بچاؤ کے لئے گوبر کے استعمال سے باز نہیں آئے اور یہ عمل جاری رکھے ہوئے ہیں
واضح رہے کہ بھارت میں لوگ ہندو مذہبی عقائد کی بنا پر طریقہ علاج کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں، جس کے بارے میں بھارتی ڈاکٹروں نے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کورونا کے مقابلے میں گائے کے گوبر کی افادیت کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں بلکہ گائے کا گوبر استعمال کرنے سے دیگر بیماریاں پھیلنے کا خطرہ ہے
ریاست گجرات میں امیونٹی بڑھانے کے لئے گائے کے گوبر کا استعمال کیا جارہا ہے، بھارت اور دنیا بھر کے ماہرین بارہا انتباہ کرچکے ہیں کہ اس طریقہ علاج سے مزید پیچیدگیاں ہوسکتی ہیں
بھارتی میڈیکل ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر جے اے جایا لال کا کہنا ہے کہ اس بات کا کوئی سائنسی ثبوت نہیں ہے کہ گائے کا گوبر کووِڈ-19 کے خلاف مدافعت بڑھانے کا کام کرتا ہےاور یہ مکمل طور پر اعتقاد پر مبنی ہے.