عالمی بینک نے احساس پروگرام کو دنیا کے چار بڑے پروگرام میں شامل کر لیا

ویب ڈیسک

اسلام آباد: عالمی بینک نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کا شمار عالمی سطح کے پہلے چار بڑے سماجی تحفظ کے پروگراموں میں کیا ہے

تفصیلات کے مطابق عالمی بینک نے عالمی سطح پر کووڈ-19 سے نمٹنے کے لیے سماجی تحفظ پروگراموں پر مبنی رپورٹ جاری کی ہے. "لیونگ پیپر” کے نام سے جاری کردہ رپورٹ 18 شراکت داروں اور معاونین کی مدد سے تیار کی گئی ہے

"لیونگ پیپر” کے نام سے موسوم یہ رپورٹ 650 صفحات پر مشتمل ہے اور اس میں بتایا گیا ہے کہ کس طرح سے مختلف ممالک اور خطے وبائی مرض کے تناظر میں سماجی تحفظ کے اقدامات کی منصوبہ بندی اور ان پر عمل درآمد کر رہے ہیں

رپورٹ کے مطابق 20 مارچ 2020ء سے 14 مئی 2021ء کے درمیان سماجی تحفظ کے اقدامات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے اور 222 ممالک یا خطوں میں مجموعی طور پر 3333 سماجی تحفظ کے منصوبے بنائے گئے ہیں یا ان پر عمل درآمد کیا گیا ہے

منصوبوں میں لوگوں کی شمولیت کی تعداد کے لحاظ سے پاکستان عالمی سطح پر چوتھے نمبر پر ہے اور 100 ملین سے زائد آبادی کی شمولیت کے لحاظ سے عالمی سطح پر پاکستان کا تیسرا نمبر ہے

عالمی بینک کے مطابق اس سلسلے میں صرف منتخب ممالک نے متاثر کن چھ ہندسوں کا ہدف حاصل کیا ہے۔ پاکستان کا احساس ایمرجنسی کیش پروگرام ان میں سے ایک ہے

اس پیپر کے مرکزی مصنف یوگو جینٹیلینی ہیں، جو عالمی بینک میں سماجی تحفظ کے شعبہ کے سربراہ ہیں ۔ اعداد و شمار کے ایک بڑے حصے کو دستیاب بنانے کے لیے اس رپورٹ کو ایکسل شیٹ میں بنایا ہے

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے احساس پروگرام کو ان پروگراموں میں اعلیٰ مقام حاصل ہے جنہوں نے منصوبہ بندی کے مقابلے میں اصل کوریج ریٹ کے لحاظ سے بہتر کارکردگی کا  مظاہرہ کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close