ژوب ایئر پورٹ تین سال بعد آپریشنل کر دیا گیا

نیوز ڈیسک

کوئٹہ: وفاقی اور صوبائی حکومت کی کوششوں سے ژوب ایئر پورٹ کو تین سال بعد آپریشنل کر دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق ایئر پورٹ فعال ہونے کے بعد پی آئی اے کی پہلی فلائٹ PK 52941 مسافروں کو لے کر کراچی کے لئے روانہ ہوگئی، اس موقع پر وہاں موجود صوبائی وزیر مٹھا خان کاکڑ، جنرل منیجر پی آئی اے بلال اور اسٹیشن منیجر ژوب ایئرپورٹ عبدالشکور اور اعلیٰ حکام نے پہلی پرواز کے مسافروں کو رخصت کیا

پی آئی اے حکام کے مطابق ژوب سے پی آئی اے کی ہفتے میں دو پروازیں منگل اور جمعہ کو کراچی سے ژوب اور ژوب سے کراچی کے لئے ہوں گی، حکومت نے دونوں جانب کے مسافروں کے لئے یکطرفہ رعایتی کرایہ 6500 روپے مقرر کیا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close