جیل میں گینگ وار چھڑ گئی، قیدیوں نےایک دوسرے کے سرکاٹ دیے

ویب ڈیسک

گوئٹے مالا سٹی : گوئٹے مالا کی جیل میں گینگ وار کے نتیجے میں متعدد قیدی ہلاک کر دیے گئے ہیں، ان میں سے بیشتر کے سر کاٹ کر ہلاک کیا گیا

جیل حکام کے کہنا ہے کہ یہ واقعہ مغربی گوئٹے مالا کی کینٹل جیل میں پیش آیا، جہاں حریف قیدیوں کے گروپ آپس میں لڑ پڑے، اس پُر تشدد ہنگامہ آرائی کے نتیجے میں کم از کم سات قیدی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں سے زیادہ تر کے سر کٹے ہوئے ہیں۔ صورت حال پر قابو پانے کے لیے سینکڑوں پولیس اہل کاروں نے جیل کے اندر آپریشن شروع کر دیا ہے

وزارت داخلہ نےاس واقعے کو بلوہ قرار دیتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لڑائی "مارا سلواتروچا گینگ” اور ان کے دیرینہ دشمن "بیریو” کے درمیان ہوئی، جس کے نتیجے میں دونوں گینگ سے تعلق رکھنے والے سات قیدی مارے گئے

ادہر نینشل سول پولیس کے ترجمان جارگ ایگوئلر کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ کچھ دن پہلے ہونے والی لڑائی کا نتیجہ ہے، جس کا بدلہ لینے کے لیے بیریو گینگ نے مخالف گینگ پر حملہ کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close