غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کرنے کے الزام میں نادرا کے دس اہلکار گرفتار

نیوز ڈیسک

کراچی:  نادرا کراچی کے چار افسران کو غیرقانونی طور پر قومی شناختی کارڈز کے اجرا کے الزام میں حراست میں لے لیا گیا ہے

ذرائع کے مطابق نادرا کراچی میں مختلف عہدوں پر تعینات چار افسران کو غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈز جاری کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے، مذکورہ افسران کے موبائل فونز گذشتہ کئی روز سے بند جارہے تھے، کراچی، سرگودھا اور راولپنڈی میں مجموعی طور پر نادرا کے 10 افسران اور ملازمین کو حراست میں لیا گیا ہے

ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ عوامی شکایات پر نادرا اور تحقیقاتی اداروں کا غیر ملکیوں کو اور غیر قانونی کارڈز کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف ملک کے مختلف شہروں میں بڑے پیمانے پر کاروائیوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلے میں سرگودھا، راولپنڈی، کراچی میں چھاپوں کے دوران غیر قانونی اور غیر ملکی کارڈ پراسیس کرنے والے نادرا ملازمین کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی گئی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close