رانی کھیت کی وبا، پولٹری فارموں میں 80 فیصد مرغیاں مرگئیں

نیوز ڈیسک

لاہور : مرغیوں میں رانی کھیت کی بیماری پھوٹ پڑی ہے، جس کی وجہ سےپولٹری فارموں میں 80 فیصد مرغیاں مر چکی ہیں.

پولٹری صنعت میں بحران، صورت حال پر غور کے لئے ملک بھر کے وٹرنری سائنسدانوں کا اجلاس لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے.

این ڈی وائرس سے پھیلنے والی بیماری جو نیو کاسل ڈیزیز اور رانی کھیت کہلاتی ہے، ایک ماہ قبل پھیلنا شروع ہوئی اور اس وقت ملک کے تمام علاقے اس کی زد میں آ چکے ہیں، بیماری سے مرغی کا سانس بند ہو جاتا ہے اور ایک دن میں موت واقع ہو جاتی ہے.

ذرائع نے بتایا کہ پولٹری فارموں میں بیماری پھیلنے کی وجہ سے 80فیصد مرغیاں مر چکی ہیں۔ ڈائریکٹر پولٹری ریسرچ انسٹیٹیوٹ سید کمال ناصر نے رابطے پر بتایا کہ مرغیوں میں این ڈی وائرس نے حملہ کر دیا ہے ، اس وائرس کو ابتدا میں کنٹرول کر لینا چاہئے تھا، لیکن وائرس کے شکل بدلنے کی وجہ سے کنٹرول کرنا مشکل ہو گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close