پیمرا نے چینلز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹی وی چینلز اب کراچی اور سندھ کا اصطلاح استعمال نہیں کریں گے
پیمرا کے کائونسل بورڈ میں عوامی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے یہ فیصلہ کیا
پاکستان سٹیزن پورٹل پر "کراچی اور سندھ” کے مذموم اصطلاح کے خلاف مختلف شہریوں کے ذریعہ شکایات درج کی گئی تھیں. جن میں کہا گیا تھا کہ جان بوجھ کر اس اصطلاح سے سندھ کی تقسیم کے بارے میں تاثر دینے کی کوشش کرنے والے ٹی وی چینلز کو ہدایت کی جائے کہ وہ اس سے باز رہیں
پیمرا کی کونسل کے ممبران نے شکایات پر تفصیلی غور و فکر کے بعد قرار دیا کہ چونکہ کراچی سندھ کا لازمی جزو ہے لہٰذا اس کی شناخت سندھ سے الگ نہیں ہوسکتی۔ اس اصطلاح سے ذہن میں الجھن پیدا ہو سکتی ہے۔
سی او سی نے تفصیلی تبادلہ خیال کے بعد پیمرا کی جانب سے تمام سیٹلائٹ ٹی وی چینلز کو "کراچی اور سندھ” کے بجائے "کراچی سمیت سندھ” کی اصطلاح استعمال کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
اس ہدایت کے بعد سندھ کے عوام یہ مذموم اصطلاح استعمال کرنے والے ٹی وی چینلز کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کراسکتے ہیں، جس پر ان کے خلاف کاروائی کی جائے گی.