کچے میں پولیس کا آپریشن، 8 ڈاکو ہلاک، 2 اہلکار شہید

نیوز ڈیسک

سکھر : سکھر کے ریجنل پولیس آفیسر کامران فضل نے کہا ہے کہ کچے میں جاری آپریشن کے دوران اب تک 8 ڈاکو ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں، جبکہ 2 پولیس اہلکار سمیت 3 شہید اور 4 زخمی ہوئے ہیں

شکارپور کے ڈی سی آفس میں ڈی آئی جی لاڑکانہ ناصر آفتاب کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آر پی او سکھر کامران فضل کا کہنا تھا کہ سندھ کے مختلف علاقوں سے 12 افراد کو اغوا کرکے گڑھی تیغو کے علاقے میں یرغمال بنا کر رکھا گیا تھا

اغوا کی روز بروز بڑھتی وارداتوں کے باعث شہریوں میں خوف پھیل گیا تھا. 12 مغویوں کو بازیاب اور ملزمان کو گرفتار کرنے کے لیے گزشتہ رات آپریشن شروع کیا گیا

آپریشن کے دوران اب تک 6 مغوی بازیاب اور 3 اغوا کاروں کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ اے پی سی پر راکٹ حملے میں اے پی سی ڈرائیور اور ایک کانسٹیبل سمیت ایک سول شخص شہید اور 4 اہلکار زخمی ہوئے ہیں

سکھر کے ریجنل پولیس آفیسر نے اس موقع پر دعویٰ کیا کہ پولیس کی جانب سے جاری کارروائی میں اب تک 8 ڈاکو ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے کچے کے علاقے کو ڈاکوؤں اور اغواکاروں سے ہر صورت پاک کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close