جونیئر ریسلر کے قتل کے الزام میں ‘اولمپک میڈلسٹ’ گرفتار

ویب ڈیسک

نئی دہلی : بھارتی پولیس نے ساتھی کھلاڑی کو قتل کرنے کے الزام میں کئی روز کی تلاش کے بعد اولمپکس میں دو مرتبہ کامیابی حاصل کرنے والے ریسلر سشیل کمار کو گرفتار کر لیا ہے

یاد رہے کہ 4 مئی کو دارالحکومت نئی دہلی کے اسٹیڈیم میں مقابلے کے دوران دو ریسلر گروپوں میں تصادم ہوا، جس میں 24 سالہ ساگر ڈہنکاڈ شدید زخمی ہوگیا تھا، واقعے کے بعد سوشیل کمار موقع سے فرار ہوگیا تھا. بعد ازاں ہسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جونیئر ریسلر جان کی بازی ہار گیا

پولیس افسر نے بتایا کہ سشیل کمار کو اتوار کے روز نئی دہلی کے جنوب مغربی علاقے سے گرفتار کیا گیا اور اسے ایسے وقت میں گرفتار کیا گیا جب وہ چھپنے کے لیے کسی اور مقام کی جانب منتقل ہو رہا تھا

واضح رہے کہ جونیئر ریسلر کی موت کے بعد پولیس نے دو مرتبہ کے اولمپک ریسلر کی گرفتاری میں مدد کے لیے ایک لاکھ روپے  کی انعامی رقم کا اعلان بھی کر رکھا تھا

دوسری جانب سشیل کمار کے وکیل نے کہا تھا کہ ان کا موکل بے گناہ ہے اور اس پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد ہیں

خیال رہے کہ سشیل بھارت کے معروف کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں اور انہوں نے 2012ع میں لندن اور بعد ازاں بیجنگ میں ہونے والے اولمپکس میں میڈلز حاصل کیے تھے. اس کے علاوہ سوشیل نے کومن ویلتھ گیم اور ماسکو میں 2010 میں ہونے والی ورلڈ ریسلنگ چیمئن شپ میں گولڈ میڈل حاصل کیے تھے. علاوہ ازیں انہیں 2009 میں بھارت کے سب سے اعلیٰ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close