تعلیمی اداروں کے عملے کی 5 جون تک ویکسینیشن مکمل کرنے کی ہدایت

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تمام تدریسی اور غیرتدریسی عملے کی ویکسی نیشن 5 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے

اس حوالے سے وفاقی نظامت تعلیمات نے اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں کو مراسلہ بھی جاری کر دیا ہے

مراسلے میں کہا گیا کہ تمام اساتذہ اور تعلیمی اداروں کا غیر تدریسی عملہ فوری ویکسینیشن کرائے، تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن سے متعلق رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے

جب کہ دوسری جانب 19 سال اور زائد عمر کے افراد کی ویکسین کے لئے بھی رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے

اب انیس سال یا اس سے زائد عمر کے افراد بھی اپنا شناختی کارڈ نمبر ڈیش اور اسپیس کے بغیر 1166 پر ایس ایم ایس کر کے اپنی کورونا ویکسین کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں

انہیں ویکسین کے لئے اندراج کے بعد ویکسین سینٹر اور ویکسینیشن کی تاریخ کے بارے میں آگاہ کر دیا جائے گا

جب کہ چالیس سے زیادہ عمر والے رجسٹرڈ افراد کسی بھی ویکسینیشن سینٹر میں جا کر ویکسین لگوا سکتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close