اسلام آباد : معاون خصوصی برائے خزانہ و محصولات ڈاکٹر وقار مسعود کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے گا، آئی ایم ایف سے کہہ دیا ہے گردشی قرضہ بڑھنے نہیں دیا جائے گا
بڈاکٹر وقار مسعود نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فی الوقت موخر کر دیا گیا ہے، جب کہ سیلز ٹیکس میں کمی کی تجویز پر غور کیا جا رہا ہے اور وزیر خزانہ سیلز ٹیکس پر انعامی اسکیم لانے کی تجویز دے رہے ہیں، جس کا فائدہ خریدار کو ہوگا. انہوں نے کہا کہ ڈالر کے مقابلے میں روپیہ ابھی بھی دباؤ میں ہے
فیض ﷲ کموکا کی زیرصدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں ڈاکٹر وقار مسعود نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر کام کررہے ہیں. اتفاق رائے سے آئندہ بجٹ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ آئی ایم ایف کی باقی شرائط پر عمل درآمد کیا جائے گا.