کراچی: سندھ بھر کے نجی اسکولوں کے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کو ویکسین لگوانے کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے
ڈائریکٹر جنرل پرائیوٹ اسکولز سندھ نےاعلامیہ جاری کیا ہے، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ بھر کے تمام اسکولوں کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو ویکسین لگوانےکی ہدایت کی گئی ہےاور ساتھ یہ بھی کہا گیا ہے کہ ویکسینشن کاعمل ایک ہفتے میں مکمل ہونا چاہیے. احکامات پر عمل نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف سخت کارروائی کی تنبیہہ بھی کی گئی ہے
دوسری جانب این سی اوسی کے فیصلے کے مطابق ملک بھر کے تعلیمی اداروں سے وابستہ تدریسی و غیرتدریسی عملے کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگوانے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے
جاری کردہ احکامات کے مطابق اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے تمام عملے کو 5 جون سے قبل ویکسینیشن کا عمل مکمل کرنا لازمی ہوگا.