خبیب نے ماں سے کیے وعدے کی خاطر دس کروڑ ڈالر کی آفر ٹھکرا دی

ویب ڈیسک

ماسکو: روسی مکسڈ مارشل آرٹ فائٹر اور باکسر خبیب نور محمد (خبیب نرماگومیدوف) گزشتہ سال اکتوبر میں ریٹائر ہو گئے تھے۔ حال ہی میں ان کے منیجر علی عبدالعزیز نے ان کے متعلق ایک حیران کن انکشاف کیا ہے

برطانوی میڈیا کے مطابق علی عبدالعزیز نے بتایا ہے کہ ریٹائرمنٹ کے ایک ہفتہ بعد خبیب نور محمد کو فلائیڈ مے ویدر کے ساتھ فائٹ کرنے کے لیے دس کروڑ ڈالر (15ارب روپے سے زائد) کی پیشکش کی گئی تھی، جو انہوں نے قبول کرنے سے معذرت کر لی تھی

عبدالعزیز نے مائیک ٹائی سن پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ آپ جانتے ہیں کہ خبیب کو ریٹائرمنٹ کے بعد دس کروڑ ڈالر میں فلائیڈ مے ویدر کے ساتھ لڑنے کی پیشکش کی گئی تھی۔ آپ اس بات کی فلائیڈ سے بھی تصدیق کر سکتے ہیں

انہوں نے کہا کہ خبیب نے آفر یہ کہہ کر ٹھکرا دی تھی کہ اب میں ریٹائر ہو چکا ہوں۔ میں نے اپنی ماں سے وعدہ کیا ہے کہ میں آئندہ کوئی فائٹ نہیں لڑوں گا اور میں اپنی ماں سے کیا گیا وعدہ کبھی نہیں توڑوں گا۔ آئندہ میں صرف ایک ہی صورت میں فائٹ لڑوں گا اگر مجھے میری ماں اجازت دے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close