25 اور 40 ہزار کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی مدت میں توسیع

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی جانب سے پچیس ہزار اور چالیس ہزار روپے کی انعامی رقم کے پزائز بانڈز کی منسوخی میں توسیع کردی گئی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے

نوٹی فکیشن کے مطابق پچیس  ہزار اور چالیس ہزار روپے کے پرائز بانڈز 30 ستمبر 2021ع تک کیش کروائے جا سکیں گے. جب کہ اس سے قبل چالیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی آخری تاریخ 21 دسمبر 2020 تھی. اسی طرح پچیس ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز کیش کروانے کی آخری تاریخ 9 دسمبر 2020 مقرر کی گئی تھی

دوسری طرف لاہور ہائی کورٹ نے ساڑھے سات ہزار روپے کے پرائز بانڈ پر عائد پابندی کو درست قرار دیا ہے، عدالت نےساڑھے سات ہزار کے بانڈز کی خرید و فروخت پر پابندی کے خلاف دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی اور ساڑھے سات ہزار روپے کے پرائز بانڈ پر عائد پابندی کا حکومتی اقدام درست قرار دے دیا

اس حوالے سے لاہور ہائی کورٹ کےجسٹس جواد حسن نے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ جاری کیا ، جس میں کہا گیا ہے کہ پرائز بانڈ کے اجراء یا اس پر پابندی حکومتی پالیسی ہے، حکومتی پالیسی میں عدالت مداخلت نہیں کر سکتی

یاد رہے کہ حکومت نے ساڑھے سات ہزار روپے کے پرائز بانڈ پر پابندی عائد کی تو 4 مئی کو ساڑھے سات ہزار روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی اور خرید و فروخت پر بندش کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے شہری آصف سحر کی جانب سے انور علی سنگا ایڈووکیٹ کی وساطت سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close