کراچی بورڈ نے انٹر پری میڈیکل کے نتائج کا اعلان کر دیا

نیوز ڈیسک

کراچی:   انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے سیکنڈ ایئر سائنس پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات2021ء کے پہلے مرحلے کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے

چیئرمین انٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ سائنس پری میڈیکل امتحانات میں 22 ہزار 219 امیدواروں نے رجسٹریشن کروائی، جس میں سے 21 ہزار 950 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور 20 ہزار 637 امیدوار کامیاب قرار پائے

انٹرمیڈیٹ سیکنڈ ایئر سائنس پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات کے نتائج میں کامیابی کا تناسب 94.02 فیصد رہا

انٹر بورڈ کے مطابق 4 ہزار 686 امیدواروں نے اے ون، 2 ہزار 795 امیدواروں نے اے گریڈ،  2 ہزار 913 امیدواروں نے بی گریڈ، 3 ہزار 800 امیدواروں نے سی گریڈ حاصل کیا

پری میڈیکل کے سالانہ امتحانات میں 4 ہزار 798 امیدواروں نے ڈی گریڈ، 1 ہزار 845 امیدواروں نے ای گریڈ حاصل کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close