ناصرحسین شاہ کا دورہ، ڈملوٹی کے کنوؤں کی بحالی کا اعلان

نیوز ڈیسک

کراچی : صوبائی وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے ڈملوٹی کے کنووں کی بحالی کا اعلان کیا ہے

صوبائی وزیر نے ایم پی اے ساجد جو کھیو، سیکرٹری بلدیات نجم شاہ، ایم ڈی واٹر بورڈ اسد ﷲ خان، ڈائریکٹر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ خالد شیخ و دیگر کے ہمراہ ڈملوٹی کا دورہ کیا

اس موقع سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ برطانیہ دور میں کراچی کو پانی فراہم کرنے کے لئے بنائے گئے ڈملوٹی کے کنویں پانی کا بہترین قدرتی ذریعہ ہیں

انہوں نے کہا کہ 1983ع تک ان سے شہر کو پانی فراہم کیا جاتا تھا، لیکن بعد میں زیرِ زمین پانی کی سطح نیچے جانے کے باعث کراچی کو پانی کا قدرتی ذریعہ غیر فعال ہو گیا

ناصرحسین شاہ نے کہا کہ کنوؤں کی بحالی سے بیس ایم جی ڈی پانی کا اضافہ ہوگا، ملیر اور نزدیکی علاقوں کو پانی کی فراہمی کے لئے ڈملوٹی بہترین سورس ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close