امتحانات کی تیاری کے لیے انٹر بورڈ کراچی نے پورٹل جاری کر دیا

نیوز ڈیسک

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے اعلان کیا ہے کہ انٹر بورڈ کراچی نے تعلیمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوۓ ایک ایڈ ٹیک کمپنی لرنگ پچ کے پلیٹ فارم "مائی انٹر اکیڈمی” کے ساتھ مل کر کراچی کے طلباء کے لئے ایک خودتشخیصی پورٹل لانچ کر دیا ہے

اس بات کا اظہار انہوں نے انٹر بورڈ کراچی کے دفتر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا

چیئرمین انٹر بورڈ کراچی پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین کا کہنا تھا کہ طلباء اس پورٹل کے ذریعہ اب اپنے گھروں میں رہتے ہوئے امتحانات کی تیاری بالکل مفت کرسکیں گے

چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے بتایا کہ کالجوں کی غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے طلباء کو بہت زیادہ پریشانی کا سامنا رہا ہے ، اسی صورتحال کے مدنظر ہم اس پورٹل کو ایک حل کے طور پر آگے لارہے ہیں جس سے طلباء کو امتحانات کی تیاری میں بہت مدد ملے گی

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوۓ ایڈ ٹیک کمپنی لرنگ پیچ کے سی ای او سید وجاہت علی کا کہنا تھا کہ یہ پورٹل ہماری معیاری تعلیم کو سستا اور قابل رسائی بنانے کے لئے کی جانے والی کوششوں کا عملی اظہار ہے

انہوں نے بتایا کہ اس پورٹل میں ہزاروں کی تعداد میں ایم سی کیوز، انٹر بورڈ کراچی کے پرانے امتحانی پرچے اور ویڈیو لیکچرز موجود ہیں، جو طلباء کو تصورات میں مہارت حاصل کرنے اور امتحانات میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں مدد فراہم کر یں گے ۔ طلباء اس پورٹل تک رسائی biek.myinteracademy.com کے ایڈریس کے ذریعہ حاصل کر سکتے ہیں ،طلباء اس پورٹل کے ذریعہ نہ صرف اپنے اسباق کی پریکٹس کر سکتے ہیں بلکہ اپی پیشرفت اور کارکردگی کو بھی خود ہی جانچ سکتے ہیں

یادر ہے لرننگ پچ مئی کے مہینے میں IBCC کے اشتراک سے بھی ایک آن لائن تشخیصی پورٹل لانچ کر چکا ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close