نوجوان نے فرانسیسی صدر کو تھپڑ جڑ دیا

ویب ڈیسک

پیرس : فرانس میں صدر ایمانوئیل میکرون کو ایک نوجوان نے سب کے سامنے زور دار تھپڑ رسید کر دیا

فرانس کے صدر ایمانوئیل میکرون وبا میں کمی کے بعد کاروباری سرگرمیاں بحال ہونے پر جنوب مشرقی علاقے ڈروم کے دورے پر تھے جہاں انہوں نے ریستورانوں کے مالکان اور طلبا سے ملاقات کی تھی

صدر میکرون جیسے ہی ایک عمارت سے باہر نکلے تو سامنے موجود افراد نے تالیاں بجا کر ان کا استقبال کیا، جس پر صدر نے آگے بڑھتے ہوئے ٹی شرٹ پہنے اور ماسک لگائے نوجوان سے ہاتھ ملایا

نوجوان نے ہاتھ ملاتے ہی صدر میکرون کے منہ پر تھپڑ جڑ دیا۔ صدر اس اچانک حملے سے گھبرا گئے اور حواس باختہ ہوگئے۔ سیکیورٹی اہلکاروں نے فوراً صدر کو نوجوان سے دور کیا۔ اس دوران وہ نوجوان میکرون اور ان کی پالیسیوں کے خلاف نعرے لگاتا رہا

پولیس نے صدر ایمانوئیل میکرون کو تھپڑ مارنے کے جرم میں دو افراد کو حراست میں لے لیا ہے تاہم ان کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔ جب کہ مزید تفتیش کی جارہی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close