چاچا فیض محمد گبول مرحوم کے گھر پر چھاپہ، پوتے کو گم کر دیا گیا

نیوز ڈیسک

بحریہ ٹاؤن کراچی کی قبضہ گیری کے خلاف مزاحمت کی علامت کے طور پر ج‏انے جانے والے چاچا فیض محمد گبول مرحوم کے گھر پر رات تین بجے چھاپہ مار کر مراد گبول کے بیٹے اور ہمسائے کو گرفتار کر کے گم کر دیا گیا

سندھ انڈیجنئس رائٹس الائنس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ فیض محمد گبول کے خاندان کو مزاحمت کی سزا دی جا رہی ہے، ان کا قصور یہ ہے کہ وہ ملک ریاض کو اپنی ملکیتی زمین بیچنا نہیں چاہ رہے، حالانکہ وہ عدالت سے بحریہ ٹاؤن کے خلاف مقدمہ بھی جیت چکے ہیں لیکن اس کے باوجود بحریہ ٹاؤن نے ان کی زمین پر تعمیرات کر دی ہیں، اس سب کے باوجود مظلوم اور مقہور فریق کو انصاف دلانے کے بجائے ریاستی مظالم کا شکار بنایا جا رہا ہے.

ترجمان کا کہنا تھا کہ سندھ کے لوگ حقیقت جان چکے ہیں اب یہ ہتھکنڈے کامیاب نہیں ہوں گے . ‏سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس کی جہدوجہد پرامن جہدوجہد تھی اور ہے. ان آٹھ سالوں میں ہم نے لاٹھیاں گولیاں تشدد اور ایف آئی آر برداشت کیئے ہیں، مگر ہم نے کبھی تشدد کا رستہ اختیار نہیں کیا دھرنے میں جو کچھ ہوا ایک سازش تھی اور یہ سازش بےنقاب ہو چکی ہے اس طرح کے ھتکھنڈے ہمیں جھکا نہیں سکتے

انہوں نے کہا کہ ان معصوم لوگوں کو صرف اس بات کی سزا دی جا رہی ہے کہ وہ اپنی زمین دینا نہیں چاہتے، وہ ملک ریاض کو پچھلے آٹھ سال سے صرف انکار کرتے آ رہے ہیں ـ رات چاچا فیض محمد گبول کے گھر کی چادر اور چار دیواری کی تذلیل کی گئی یہ تذلیل پورے سندھ کی ہوئی ہے ـ سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس اس کی پرزور مذمت کرتی ہے.

دوسری طرف کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان نے  سندھ میں ترقی پسند و قوم پرست کارکنوں کے گھروں پر چھاپے ان کی گرفتاریوں و مقدمے قائم کرنے کی  سخت الفاظ میں مذمت کی ہے

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ان کا قصور صرف یہ ہے کہ وہ سندھ کو نیلام کرنے کے خلاف جمہوری حق استعمال کرکے احتجاج کر رہے ہیں ۔ سی پی پی سمجھتی ہے کہ ان کاروائیوں سے ظاھر ہو رہا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک کوئی اور نہیں سندھ حکومت کے مالک اور سندھ کی ہر چیز کو اپنی جاگیر سمجھنے والا ایک فرد ہے

ان کا کہنا تھا کہ سندھ کی انتہائی قیمتی زمینیں کوڑیوں کے مول میگا پروجیکٹوں کے مالکوں کو دیکر یا ان سے پارٹنرشپ کر کے سٹے بازی( جوے) کا دھندہ چلانے والوں کو سندھ کی عوام کسی صورت سندھ دھرتی کو نیلام کرنے نہیں دیگی ۔ اس گھناونے کاروبار سے ایک تو سندھ کےعوام کی سونا اگلنے والی زمین کو کیک کی طرح کاٹ کر فروخت کیا جا رھا ہے ۔ دوسرا اس سے حاصل ہونے والے کھربوں روپے سندھ سے باھر پنجاب ، دبئی ، یورپ اور امریکہ منتقل کر کے فلائیٹ آف کیپیٹل کرکے سندھ کو کنگال کیا جا رہا ہے ۔ سندھ کے عوام کو بھرپور مذاھمت کے زریعہ ان منصوبوں کو رکوانا چاہیے

کمیونسٹ پارٹی آف پاکستان کے مطابق پیپلز پارٹی کو غیر منتخب آمروں کی طرح اندھی طاقت نہیں دکھانی چاہیے ۔ نہ ہی کاروباری قیادت کی آنکھیں بند کر کے حمایت کرنی چاہیے ۔ پ پ پ کے اکابرین کو سوچنا چاہیے کہ سندھ حکومت کی عوام میں جڑیں کاٹ کر جنرل ان کی حکومت کی چھٹی کرانے کی منصوبہ بندی تو نہ کر بیٹھے ہیں ۔ عوام آمر ہوں یا منتخب کسی کے بھی سندھ دشمن منصوبوں کو سندھ کی عوام کامیاب ھونے نہیں دے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close