بھارت میں ’’کوروناماتا‘‘ کے نام سے مندر تعمیر،  پوجا شروع

نیوز ڈیسک

اتر پردیش: بھارتی ریاست اُتر پردیش کے گاؤں شُکلاپور کے رہائشیوں نے گزشتہ دنوں ’کورونا ماتا‘ کا مندر بھی بنا لیا ہے

واضح رہے کہ گزشتہ برس ’کووِڈ 19‘ کی عالمی وبا کے بعد سے بعض بھارتیوں نے کورونا وائرس کو ’کورونا دیوی‘ کا درجہ دیتے ہوئے اس کی پوجا شروع کردی تھی اور اس سے رحم کرنے کی پراتھنائیں کرنے لگے تھے۔ ’کورونا ماتا‘ کا مندر بھی اسی سلسلے کی ایک نئی کڑی ہے

شُکلاپور گاؤں میں کورونا ماتا کا یہ مندر نیم کے ایک درخت کے نیچے بنایا گیا ہے جہاں نہ صرف اس گاؤں سے، بلکہ آس پاس کے دیہات سے بھی لوگ آکر کورونا ماتا کی پوجا کرتے ہیں اور نذرانے چڑھا کر ’کورونا دیوی‘ کو خوش کرتے ہیں تاکہ وہ کووِڈ 19 کی وبا سے محفوظ رہیں اور اس وبا کا خاتمہ ہوجائے

بھارتی میڈیا کے مطابق، شُکلاپور گاؤں کے ایک شہری نے بتایا کہ کورونا وائرس کی وبا سے روزانہ ہزاروں لوگوں کو مرتا ہوا دیکھ کر مقامی لوگوں نے فیصلہ کیا کہ نیم کے درخت تلے کورونا ماتا کا مندر بنا دیا جائے جہاں ’کورونا ماتا‘ کی پوجا کرکے اسے خوش کیا جائے تاکہ وبا کا زور ٹوٹے اور لوگوں کو اس تکلیف سے نجات ملے

دلچسپی کی بات یہ ہے کہ اس چھوٹے سے مندر میں ’کورونا ماتا‘ کا سفید مجسمہ بھی رکھا گیا ہے، جس کے چہرے پر حفاظتی ماسک پہنا ہوا ہے

گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کرکے کورونا ماتا کا یہ مندر تعمیر کیا ہے۔ لوگ اب اس مندر میں کورونا ماتا کی پوجا کرنے کے علاوہ مٹھائی اور نقدی بطور نذرانہ بھی چڑھاتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close