ممبئی : بھارت کے دوشہروں کے 9 مقامات پر کورونا ویکسین کی جگہ نمک ملے پانی کا انجیکشن لگانے کی شکایت موصول ہوئی ہیں
بھارتی میڈیا کے مطابق سیاست دان میمی چکروتی نے جعلی ویکسین کا شک ہونے پر پولیس کو مطلع کیا تھا جس پر ہونے والی تحقیقات میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ممبئی میں دو ہزار اور کولکتہ میں پانچ سو افراد کو کورونا ویکسین کے نام پر نمک ملے پانی کا ٹیکہ لگایا گیا
ان اطلاعات کے بعد ممبئی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دس کیمپوں کو بند کر دیا اور نجی اسپتال کے دو ڈاکٹروں سمیت دس افراد کو حراست میں لے کر دھوکہ دہی سے حاصل کیے گئے ساڑھے بارہ کروڑ روپے برآمد کرلیے
دوسری جانب کولکتہ پولیس میں جینیات میں ماسٹرز ڈگری رکھنے والے سرکاری ملازم کو گرفتار کرلیا جو آٹھ جعلی ویکسینیشن کمیپ چلا رہا تھا۔ ان کیمپوں میں زیادہ تر معذور اور خواجہ سراؤں کو ٹیکے لگائے گئے تھے.