احساس پروگرام : فرسٹ و سیکنڈ ایئر کے طلبہ سمیت خواجہ سراؤں کو بھی شامل کرنے کی منظوری

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : حکومت نے وسیلہ تعلیم پروگرام کے تحت فرسٹ ایئر اور سیکنڈ ایئر کے طلبہ و طالبات سمیت ٹرانسجینڈرز (خواجہ سراؤں) کو بھی احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے

تفصیلات کے مطابق بورڈ نے فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کے طلبا کو سہ ماہی بنیادوں پر ساڑھے تین ہزار روپے جبکہ فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کی طالبات کو چار ہزار روپے فی کس وظیفہ دینے کی منظوری دے دی ہے

بورڈ نے خواجہ سراؤں کو بھی احساس کفالت پروگرام میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دی ہے۔ تمام شناختی کارڈ ہولڈرز ٹرانسجینڈرز احساس کفالت پروگرام میں شامل ہوں گے جنہیں ماہانہ کی بنیاد پر دو ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا

واضح رہے کہ بی آئی ایس پی اسٹیرنگ کمیٹی نے رواں ماہ 16 جون کو ہائر سکینڈری ایجوکیش کو پروگرام میں شامل کرنے کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے معاملہ حتمی منظوری کے لیے بی آئی ایس پی بورڈ کو ریفر کردیا تھا

باوثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ وسیلہ تعلیم پروگرام میں ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کی شمولیت سے سات لاکھ اسٹوڈنٹس مستفید ہوں گے جن کے لیے آئندہ مالی سال کے لیے پانچ ارب روپے مختص ہوں گے

واضح رہے کہ حکومت نے سیکنڈری ایجوکیشن کو بھی وسیلہ تعلیم پروگرام میں شمولیت کی منظوری دے رکھی ہے۔ آئندہ جولائی سے ہی چھٹی سے دسویں تک تمام مستحق طلبہ و طالبات کو سہ ماہی بنیاد پر وطیفے دیئے جائیں گے جس میں سے چھٹی سے دسویں تک کے طلبہ کو سہ ماہی بنیادوں پر ڈھائی ہزار روپے جبکہ فرسٹ ایئر و سکینڈ ایئر کے طالبات کو سہ ماہی بنیاد پر تین روپے وظیفہ دیا جائے گا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close