کراچی : قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے کراچی سخی حسن کے رہائشی دیہاڑی دار مزدور کو طلبی کا نوٹس موصول ہوا ہے
ذرائع کے مطابق نیب نے 15 جون کو دیہاڑی دارمزدور کو تحقیقات کے لیے کال اپ نوٹس جاری کیا تھا، نوٹس میں انہیں تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے
ذرائع کے مطابق مزدور پر 2016 اور 17 میں جاپان سے 200 چوری شدہ گاڑیاں پاکستان بھیجنے اور منی لانڈرنگ کا الزام ہے
دوسری جانب ذرائع کے مطابق دیہاڑی دار مزدور نے کہا ہے کہ نیب والے یہاں آ کر مجھ سے تفتیش کرلیں، میرے پاس اسلام آباد جانے کا کرایہ نہیں ہے
دیہاڑی دار مزدور نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں 2017 میں سعودی سے واپس پاکستان آیا، وہاں محنت مزدوری کرتا تھا۔ حکومت معاملے کی تحقیقات کرے اور جو ملوث ہے انہیں سامنے لایا جائے
دیہاڑی دار مزدور نے کہا ہے کہ میں چھ بچوں، بیوی اور اپنی بیمار والدہ کی کفالت کرتا ہوں.