برٹش کولمبیا : کینیڈا میں ایک اور اسکول کے باہر سے مزید 182 بچوں کی اجتماعی قبریں دریافت ہوئی ہیں
تفصیلات کے مطابق غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کینیڈا کی ریاست برٹش کولمبیا میں سابقہ بورڈنگ اسکول سے مزید 182 بچوں کی قبریں دریافت ہوئی ہیں، بچوں کی عمر سات سے پندرہ سال کے درمیان ہے جنہیں 1890 سے لیکر 1970 کے درمیان کیتھولک چرچ کے زیر انتظام چلنے والے اسکول میں زبردستی کینیڈین معاشرے میں ہم آہنگی کے لیے تعلیم دی جاتی تھی
انیسویں صدی میں تقریباً ڈیڑھ لاکھ کے قریب بچوں کو زبردستی عیسائی بنانے کے لیے مسیحی بورڈنگ اسکولوں میں تعلیم دی جاتی تھی تاہم اس دوران ہزاروں بچے تشدد، بیماری اور دیگر وجوہات کی بنا پر ہلاک ہوگئے تھے
اجتماعی قبریں دریافت ہونے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی کینیڈا کی ریاست سسکیچوان میں سابق بورڈنگ اسکول سے 751 اجتماعی قبریں دریافت کی گئی تھیں جب کہ چند روز قبل بھی ایک اسکول سے 215 بچوں کی اجتماعی قبر برآمد ہوئی ہیں.