’’عینک والا جن‘‘ کی  نئے نام کے ساتھ اسکرین پر واپسی

نیوز ڈیسک

کراچی : 90 کی دہائی کا بچوں کا مقبول ڈراما ’’عینک والا جن‘‘ نئے نام کے ساتھ ایک بار پھر ٹی وی اسکرینز پر دکھایا جارہا ہے

’’عینک والا جن‘‘ بچوں کے لیے بنایا گیا ایک کلاسیکی پاکستانی ڈراما ہے، جو 1993 سے 1996 تک پاکستان کے سرکاری ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا۔ ’’عینک والا جن‘‘ اپنے دور کا انتہائی مقبول ڈراما تھا جو جادوگر، جن اور پریوں کی کہانی پر مشتمل تھا اور بچوں سمیت بڑوں میں بھی بے حد مقبول تھا۔ یہی وجہ ہے کہ لوگوں کے مطالبے پر اس ڈرامے کو پی ٹی وی پر دو بار نشر کیا گیا تھا

اور اب ایک بار پھر ’’عینک والا جن‘‘ ایک نئے نام ’’ریٹرن آف نستور‘‘ کے ساتھ  ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے جو کہ دراصل ’’عینک والا جن‘‘ کا سیکوئل ہے۔ تاہم اس بار یہ ڈراما پی ٹی وی پر نہیں بلکہ ایک اور پاکستانی چینل سب ٹی وی پر نشر کیا جارہا ہے

’’ریٹرن آف نستور‘‘ کی کہانی بھی جادوگروں، جن اور پریوں کے گرد گھومتی ہے لیکن اس بار ڈرامے میں موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق  جدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی ہے تاکہ دیکھنے والے زیادہ لطف اندوز ہوسکیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close