وزیرِ تعلیم سندھ سعید غنی کے ترجمان کا جاری کئے گئے اعلامیے میں کہا ہے کہ میڑک کے نتائج کا اعلان 15 ستمبر کو جب کہ گیارہویں اور بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان 30 ستمبر کو ہو گا
وزیرِ تعلیم سندھ کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ نتائج کے اعلان کے ایک ہفتے بعد مارک شیٹس تعلیمی اداروں میں آجائیں گی
انہوں نے کہا کہ آج سب کمیٹی نے اپنی سفارشات اسٹیرنگ کمیٹی میں پیش کیں، سفارشات منظور کی گئی ہیں لیکن حتمی فیصلہ 7 ستمبر کو ہو گا
یاد رہے کہ کورونا کے باعث ملک بھر کے تعلیمی ادارے بند اور تدریسی سلسلہ معطل ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے تمام طلبہ کو سابقہ کارکردگی کی بنیاد پر پروموٹ کر کے اگلی کلاسوں میں بھیجنے کا اعلان کیا گیا تھا