حکومت رواں ماہ ‘کامیاب پاکستان پروگرام’ متعارف کروائے گی

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : حکومت نے رواں ماہ ‘کامیاب پاکستان پروگرام’ متعارف کروانے کی تیاری کر لی ہے، جس کے تحت چالیس لاکھ گھرانوں کو متعدد اسکیموں کے تحت مدد اور معاونت فراہم کی جائے گی

خیال کیا جاتا ہے کہ یہ پروگرام آئندہ انتخابات سے قبل حکومت کی جانب سے معاشرے کے غریب طبقے کے لیے اٹھائے گئے بڑے اقدامات میں سے ایک ہے.

اس حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ہم نے اس پروگرام کے ہر پہلو کو حتمی شکل دے دی ہے اور اسے جولائی کے وسط میں متعارف کروایا جائے گا، اس کا مقصد عوام کو رہائشی منصوبوں، ہنر کی تربیت، صحت کارڈ، کاروبار اور زرعی کاموں کے لیے بلاسود قرضے فراہم کرنا ہے. تاہم ان کا کہنا تھا کہ اہداف ایک سال میں نہیں بلکہ وقت کے ساتھ ساتھ حاصل کیے جائیں گے

وفاقی وزیر نے کہا کہ مالی سال 22-2021 کے دوران تقریباً تین کھرب سے چار کھرب روپے کے بلاسود قرضے دیے جائیں گے، جس کے لیے سبسڈی کی رقم مالی سال 22-2021 کے بجٹ میں مختص کی جا چکی ہے۔ ‘کامیاب جوان پروگرام’ اس منصوبے کا ہی حصہ ہوگا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close