ملیر، حاجی بیت اللہ بلوچ کی زمینوں پر زبردستی قبضے کے خلاف احتجاج

نیوز ڈیسک

ملیر میں بیت اللہ باغ ملیر میں مرحوم حاجی بیت اللہ بلوچ کی زمینوں پر زبردستی قبضہ اور تیار فصلوں پر زبردستی ٹریکٹر چلانے کے خلاف اہلِ ملیر کی طرف سے ایک احتجاجی نشست و اجلاس کا اہتمام کیا گیا۔

نشست میں عوامی ورکر پارٹی کراچی کابینہ کے کسان سیکرٹری اور سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس کے رہنما حفیظ بلوچ، سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائینس کے رہنما حنیف دلمراد، بلوچ متحدہ محاذ کے رہنما عظیم دھکان اور علاقے کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

بیت اللّٰہ باغ 1910ع سے سے قائم ہے ـ پچھلے کچھ سالوں سے بیت اللّٰہ باغ کی زمینوں پر بلڈر مافیا قبضہ کرنے کے لیئے گینگ وار اور پولیس کی مدد سے قبضہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لوگوں کو ڈرا دھمکا رہے ہیں اسلحہ کے زور پر کھڑی فصلوں پر ٹریکٹر چلا کر خوف ھراس پھیلا رہے ہیں ـ ابھی پچھلے دنوں پھر سے کھڑی فصلوں پر ٹریکٹر چلا کر لاکھوں کا نقصان کر دیا گیا ـ

اجلاس میں مندرجہ ذیل نقاط پر اتفاق رائے کے ساتھ قبول کیا گیا۔

1۔ بلوچ متحدہ محاذ، IRA Sindh اورAWP Karachi بیت اللہ باغ پر قبضہ گیریت کی تمام کوششوں کی بھرپور مذمت کرتے ہیں اور اس کے خلاف منظم تحریک چلانے کا اعلان کرتے ہیں۔

2۔ دوران اجلاس 10 لوگوں پر مشتمل ایک کمیٹی کا قیام عمل میں لایا گیا، جو نہ صرف بیت اللہ باغ بلکہ ملیر کے باقی گاؤں جن پر بھی بلڈر اور قبضہ مافیا کی نظریں ہیں، کمیٹی ان گاؤں کا دورہ کرے گی اور ان کے مسائل بھی حل کرنے کے لئے جدوجہد کرے گی۔

3۔ بیت اللہ باغ کے مسئلے پر کمیٹی تین دنوں کے اندر اندر ملیر پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس منعقد کرے گی، اور پریس ریلیز حنیف دلمراد کی مدد سے اخباری نمائندوں تک پہنچائی جائے گی۔

4۔ بیت اللہ باغ پر ہونے والے حملے کی باقاعدہ شکایت شاہ لطیف پولیس تھانے میں جمع کی جائے گی۔

5۔ حاجی بیت اللہ کے خاندان کی طرف سے وکیل ، IRA Sindh کی لیگل ٹیم سے ملاقات کرے گی اور اب تک ہونے والی تمام قانونی کارروائی سے آگاہی دے گی۔ بعدازاں ہائی کورٹ میں پٹیشن داخل کی جائے گی۔

6۔ مستقبل میں ایسے حملوں اور دھمکیوں کا جواب بھرپور مزاحمت کی صورت میں دیا جائے گا۔ کمیٹی اور مقامی لوگوں کا مکمل تعاون حاجی بیت اللہ باغ کے ساتھ ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close