کراچی : انٹرمیڈیٹ بورڈ کراچی نے بارہویں جماعت کے آرٹس، کامرس اور سائنس گروپ کے امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا ہے
بارہویں جماعت آرٹس گروپ کے سالانہ امتحانات 2021 (صرف تازہ طلباء کے لئے) کے جاری کیے گئے شیڈول کے مطابق 27 جولائی 2021 کو ایجوکیشن، اسلامی تاریخ، جیوگرافی، ہوم اکنامکس، بریل، 29 جولائی کو سوکس، سوشیالوجی، اسٹیٹسٹکس، نرسنگ، 31 جولائی کو فائن آرٹس، ہیلتھ اینڈ فزیکل ایجوکیشن، کمپیوٹر سائنس، منطق، لائبریری سائنس، 3 اگست کو اکنامکس، اسلامی علوم، جنرل ہسٹری، نفسیات، 4 اگست کو اردو (ایڈوانس)، عربی، فارسی، سندھی (اختیاری)، انگریزی (اختیاری)، ریاضی کے پیپر ہونگے
بارہویں جماعت کامرس گروپ کے شیڈول کے مطابق 26 جولائی اکاؤنٹنگ، 28 جولائی کو کمرشل جیوگرافی، 30 جولائی کو اسٹیٹسٹکس، 2 اگست کو پرنسپل آف کامرس کے پرچے لیے جائیں گے ۔
بارہویں جماعت سائنس گروپ کے شیڈول کے مطابق 26 جولائی کو فزکس،
28 جولائی کو کیمسٹری، اسٹیٹسٹکس،
30 جولائی کو میتھمیٹکس، 31 جولائی کو بوٹنی، معاشیات، 2 اگست کو زولوجی، کمپیوٹر سائنس کے پیپر ہونگے
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی کے ایک اور اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان طلباء کے ایڈمٹ کارڈز اور مارکشیٹس کو ان کے پتے پر روانہ کیا گیا ہے جن کو پروموٹ کیا گیا تھا
یاد رہے کہ پچھلے سال ان طالب علموں کو پروموٹ نہیں کیا گیا تھا جو 12 پیپرز ، اسپیشل چانس ، بینیفٹ کیس اور شارٹ سبجیکٹس کیٹگریز میں شامل تھے، اب حکومت سندھ نے امتحانات کے بغیر ان طلبا کو بھی پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے
اگر کسی طالب علم کو 15 جولائی تک اپنا ایڈمٹ کارڈ یا مارک شیٹ نہیں ملتی تو وہ انٹرمیڈیٹ بورڈ آفس سے ایڈمیٹ کارڈ اور مارک شیٹ حاصل کرسکتا ہے.