اکبر بگٹی کی بیوہ کو قتل کی دھمکی، وزیراعظم کے بھانجے پر اقدام قتل کا مقدمہ درج

نیوز ڈیسک

لاہور : وزیراعظم عمران خان کے بھانجے سمیت پانچ وکلاء کو اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے بھانجے ایڈووکیٹ حسان نیازی سمیت پانچ وکلاء کے خلاف اقدام قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت لاہور کے تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مقدمہ سابق گورنر بلوچستان نواب اکبر بگٹی کی بیوہ شہزادی نرگس کی مدعیت میں درج کیا گیا

مدعیہ نے الزام لگایا ہے کہ وہ اپنے خلاف ایف آئی اے میں درج ایک مقدمہ نمبر 104/21 میں عبوری ضمانت کروانے سیشن کورٹ پہنچی تھیں، اور ان کے ہمراہ ان کے وکیل ایاز بٹ ایڈووکیٹ ساتھ موجود تھے، حسان نیازی نے سابقہ شوہر اور میرے خلاف غلیظ زبان استعال کی

مدعیہ نے یہ بھی الزام لگایا کہ اُنہیں احاطہ عدالت میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا

مدعیہ شہزادی نرگس کے مدعیت میں اسلام پورہ پولیس نے مقدمہ نمبر 1415/21 درج کرلیا ہے، جب کہ مقدمے میں اقدام قتل، خواتین کے کپڑے پھارنے اور دھمکانے کی دفعات سمیت 6 دفعات شامل ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close