تین سال تک تروتازہ رہنے والا گلاب، لیکن قیمت؟؟

ویب ڈیسک

دبئی سٹی : دبئی میں کھلنے والی ایک کمپنی نے خوبصورت اور کئی سال تک تازہ رہنے والے گلاب تیار کئے ہیں، جن سے بنے بعض گلدستوں اور شاہکار کی قیمت اسی ہزار ڈالر تک ہے

سب سے پہلے ان پھولوں کی کاشت لندن میں واقع فور ایور روز نامی کمپنی نے کی تھی اور اب کمپنی نے ایک شاخ دبئی میں کھولی ہے

دبئی برانچ کے مالک ابراہیم الصمدی نے بتایا کہ یہ گلاب ایکواڈور کے آتش فشاں کے قریب کاشت کیا جاتا ہے۔ آتش فشانی راکھ میں پروان چڑھنے والے پھول فطری طور پر تادیر اپنی تازگی برقرار رکھتے ہیں۔ اسی بنا پر ‘فور ایور روز’ کا دعویٰ ہے کہ ان کے پھول تین سال تک خوشما اور تازہ رہتے ہیں

لیکن اس کے بعد پھولوں پر خاص گلیسرین لگائی جاتی ہے اور انہیں ایک قسم کے عمل سے گزار کر شیشے کے مرتبان سے ڈھانپا جاتا ہے۔ اگرچہ گلیسرین سے گزارے گئے پھول کئی دوسرے ادارے بھی فروخت کررہے ہیں لیکن فور ایور ینگ کا دیرپا گلاب پوری دنیا میں سے سب سے مہنگا ہے

مالدار افراد اور ادارے ہی یہاں سے پھول خریدتے ہیں اور ڈسپلے کے گلدستے اور شاہکار ڈیزائن کرواتے ہیں۔ یہاں تک کہ پھولوں سے تیارکردہ ایک سینگ والا گھوڑا بنایا گیا تھا جس کی قیمت اسی ہزار ڈالر یعنی ایک کروڑ روپے سے بھی زائد ہے

فورایور روز کی ویب سائٹ سے آپ ایک پھول ایک سو سے دو سو ڈالر میں خرید سکتے ہیں۔ لیکن ایک یا دو پھولوں والے گلدستوں کو تین سے پانچ سو ڈالر میں بھی فروخت کیا جارہا ہے۔ اس کےعلاوہ بڑے گلدستے کی قیمت ہزاروں ڈالر میں ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close