ملیر، خاتون سمیت پانچ ملزمان کے قبضے سے دو کروڑ روپے کی منشیات برآمد

نیوز ڈیسک

کراچی : ضلع ملیر پولیس نے منشیات کی سپلائی کی بڑی کوشش ناکام بناتے ہوئے ایک خاتون سمیت پانچ ملزموں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے دو کروڑ روپے مالیت کی منشیات برآمد کرلی

تفصیلات کے مطابق اسٹیل ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر ٹول پلازہ کے قریب لنک روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے رکشہ نمبر ڈی 10613 اور مزدا ٹرک ٹی کے یو546 پر چھاپہ مار کر 24 کلو 495 گرام چرس، 3 کلو 775 گرام آئس، 3 کلو 195 گرام ہیروئن اور 1 کلو 40 گرام کرسٹل برآمد کی

پولیس کے مطابق برآمد کی جانے والی منشیات کی مالیت دو کروڑ روپے سے زائد ہے. ملزمان منشیات رکشے اور ٹرک کے خفیہ خانوں میں چھپا کر شہر کے مختلف علاقوں میں سپلائی کے لیے جا رہے تھے.

کارروائی کے دوران خاتون شیریں بی بی زوجہ محمد طاہر اور چار ملزمان حمیدﷲ ولد خاصہ در، محمد اختر ولد گل محمد، سید فاروق شاہ ولد عقیق شاہ اور بشیر ولد محمد شریف شامل ہیں

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش حاجی نعمت نامی شخص کی منشیات سپلائی کرنے کا انکشاف کیا ہے جبکہ مزید تفتیش کی جا رہی ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close