پاکستان میں افغان سفیر کی بیٹی کا مبینہ اغوا، اصل میں ہوا کیا تھا؟

نیوز ڈیسک

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پوش سیکٹر میں نامعلوم افراد نے افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی صاحبزادی کو اغوا کر لیا۔

ٹریبیون میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں تعینات افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی بیٹی کو اغوا کیا گیا تھا تاہم اب اطلاعات ہیں کہ وہ اپنے گھر واپس لوٹ چکی ہیں

اسلام آباد میں قائم افغان سفارتخانے اور افغان وزارت خارجہ نے بھی واقعے کی تصدیق کی ہے

افغان وزارت کی جانب سے دعویٰ کیا گیا کہ سلسلہ علی خیال کو کئی گھنٹے تک اغوا کیے رکھا گیا اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا

کابل نے واقعے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے اور پاکستان میں اپنے سفیر کے اہل خانہ کی سلامتی اور حفاظت پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے افغان سفیر کی بیٹی کا اسپتال میں میڈیکل بھی کرایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلسلہ علی خیال کا بیان بھی پولیس نے ریکارڈ کر لیا ہے

قبل ازیں اغوا کا معاملہ سامنے آنے پر وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو ہدایت کی تھی کہ اغواکاروں کو پکڑنے کے لیے تمام ذرائع بروئے کار لائے جائیں، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ترجیحی بنیادوں پر واقعہ کی تحقیقات کریں

ایک  مقامی نجی ٹی وی چینل کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا ہے کہ  وزیر اعظم نے اڑتالیس گھنٹوں میں کیس کی تہہ تک پہنچنے کی ہدایت کی ہے، لڑکی اور اس کی فیملی سے ہم رابطے  میں ہیں، جمعہ ڈھائی بجے کا واقعہ  ہے لیکن فیملی نے ابھی تک تحریری طور پر  نہیں بتایا۔اس سارے واقعہ کی تہہ تک پہنچنے کے لیے ہمیں ان کی تحریر بھی چاہیے

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایک ٹیکسی ڈرائیور ہمارے رابطے میں ہے۔ یہ پہلا واقعہ ہے جس میں دو ٹیسکیاں استعمال ہوئیں۔ اصل واقعہ کیا ہے، تحریری رپورٹ کے لئے  ہماری خاتون پولیس افسر بھی گئی ہیں

قبل ازیں افغانستان کی وزارت خارجہ نے پاکستان میں تعینات افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا اور تشدد کی مذمت  کی ، افغانستان کی وزارت خارجہ نے کابل میں پاکستانی سفیر منصور احمد خان کو طلب کر کے اسلام آباد میں افغان سفیر کی بیٹی کے اغوا  اور تشدد پر احتجاج رکارڈ کرایا  اور انہیں کہا گیا کہ افغان وزارت خارجہ کا احتجاج پاکستانی وزارت خارجہ اور ریاست کو پہنچایا جائے

ہفتہ کے روزجاری کردہ بیان میں افغان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ سفیر کی بیٹی سلسلہ علی خیل کو جمعہ 16 جولائی کو اغوا کر کے کئی گھنٹوں تک محبوس رکھا گیا جو  اس وقت طبی نگہداشت کے لیے ہسپتال میں داخل ہیں

واضح رہے کہ پاکستان میں افغان سفیر نجیب اللہ علی خیل کی چھبیس سالہ بیٹی سلسلہ علی خیل کو بلیو ایریا اسلام آباد سے اغواء کیئے جانے اور پانچ گھنٹے کے بعد زخمی حالت میں تہذیب بیکری کے پاس سے ملنے کی خبر سامنے آئی تھی

صحافی مبشر زیدی نے ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ افغان سفیر کی صاحبزادی کو اسلا م آباد بلیو ایریا سے اغواء کیا گیا جہاں وہ اپنے چھوٹے بھائی کیلئے تحفہ خریدنے کے لئے گئیں تھیں ، پانچ گھنٹے کے بعد انہیں جب واپس چھوڑا گیا تو سلسلہ علی خیل کے ہاتھ اور پاﺅں بندھے ہوئے تھے ، ان کے دو پٹے کے ساتھ ایک ٹیشو پیپر اور پچاس روپے کا نوٹ بندھا ہوا تھا جس پر لکھا تھا کہ ”اگلی باری تمہاری ہے.“

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close
Close