جڑواں شہروں میں موسلادھار بارش سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی چھت غریب کے گھر کی چھت بن گئی، جس کے باعث ایئر پورٹ پانی پانی ہوگیا اور ایئرپورٹ کے چھتوں سے داخل ہونے والے پانی سے قیمتی املاک کا نقصان ہوا
ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق بارشی پانی چھت سے داخل ہوا جس سے سیلنگ مکمل طور پر ناکارہ ہو گئی، پانی سے امیگریشن سمیت دیگر کاؤنٹرز میں نصب کمپیوٹرز، پرنٹرز اور دیگر الیکٹرونکس آلات خراب ہو گئے، ایئرپورٹ پر موجود عملے اور مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا
ذرائع کا کہنا تھا کہ ایئرپورٹ پر نکاسی آب کا ناقص نظام ہونے سے ہر سال مون سون میں بارشی پانی چھت سے داخل ہوتا ہے جس سے املاک کو نقصان پہنچتا ہے مگر اس کا کوئی حل نہیں کیا جاتا.