یونین کونسل سطح، میرٹ پر ملازمتیں دی جائیں گی، ناصر حسین شاہ

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ ضلع کے نوجوانوں کو میرٹ پر ملازمتیں یونین کونسل سطح پر دی جائیں گی، باہر سے کو ئی نہیں آئے گا

انہوں نے کہا کہ اب دھونس دھاندلی کی سیاست نہیں چلے گی، خواجہ اظہار نے گذشتہ روز بدبودار باتیں کی ہیں، بوری بند لاشوں کا دور چلا گیا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوسی 28 بلال ٹائون ضلع غربی میں فزیکل اور ڈیجیٹل لائبریری کا افتتاح کے موقع پر کیا

انہوں نے کہا کہ ضلع غربی کے لئے اربوں روپے کی ترقیاتی اسکیمیں بجٹ میں رکھی ہیں جبکہ کے ایم سی کے بجٹ میں بھی کروڑوں روپے مختص کئے ہیں ضلع میں پانی کے مسئلے کو بھی جلد حل کیا جائے گا

صوبائی وزیر اطلاعات و بلدیات کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم، پی ایس پی، جماعت اسلامی سے کہتا ہوں آئیں مل کر بات کریں کہ ان کو کیسے روکا جائے یہ کراچی کا اہم مسئلہ ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close