عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کا مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل

نیوز ڈیسک

عمران خان کی سابق اہلیہ جمائما کا مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل

وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے اپنے بچوں سے متعلق مریم نواز کے بیان پر سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے

واضح رہے کہ باغ آزاد کشمیر میں انتخابی جلسے سے خطاب میں مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے ان کی تنقید کا جواب دیا تھا

اس سے قبل بھمبھر میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ یہ لوگ عوام کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے اور اب یہ بادشاہوں کا کھیل پولو کھیل رہے ہیں، ان کے نواسوں کے پاس اتنا پیسا کہاں سے آیا؟

مریم نواز کا عمران خان کی جنید صفدر پر کی جانے والی تنقید پر کہنا تھا کہ جنید صفدر کیمبرج میں پاکستان کا نام روشن کر رہا ہے، وہ نواز شریف کا نواسا ہے، گولڈ اسمتھ کا نہیں

مریم نواز کا یہ بھی کہنا تھا کہ جنید صفدر آپ کے بچوں کی طرح کسی یہودی کی گود میں نہیں پل رہا

عمران خان کی اس تنقید کا مریم نواز نے اپنے خطاب میں جواب دیا تھا جس پر عمران خان کی سابقہ اہلیہ  بھی چُپ نہ رہ سکیں

مریم نواز کے اس بیان پر جمائما نے سخت ردعمل دیتے ہوئے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مریم نواز نے آج اعلان کیا کہ میرا بچے یہودیوں کی گود میں پل رہے ہیں

جمائما نے پاکستان چھوڑنے کی وجہ ایسے ہی بیانات اور گھر پر حملوں کو قرار دیتے ہوئے  لکھا کہ میں نے ایسے ہی بیانات کی وجہ سے ایک دہائی گزارنے کے بعد 2004ع میں پاکستان چھوڑ دیا تھا

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ میں نے 2004ع میں میڈیا اور سیاستدانوں اور گھر کے باہر ہفتہ وار موت کی دھمکیوں اور احتجاج کے باعث پاکستان چھوڑ دیا تھا، لیکن پھر بھی یہ سلسلہ اب تک جاری ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close