سان فرانسسكو : یوٹیوب نے لائیو اسٹریمنگ میں شاپنگ کا آپشن پیش کر دیا ہے، جسے فی الحال مخصوص صارفین استعمال کر رہے ہیں
اس کا مقصد ای-کامرس اور رقم کمانے کی سہولیات بڑھانا ہے۔ یوٹیوب نے سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم میں آن لائن خریداری کے آپشن پیش کرے گا۔ فی الحال سنجیدہ اور اچھے نام والے برانڈ ساز افراد کو ہی آزمائشی آپشن دیا گیا ہے۔ اس کا مقصد یوٹیوب سے فوری طور پر معیاری مصنوعات کی خریداری تھا
یہ آپشن عین ٹک ٹاک کی طرح ہے جس میں پہلے ہی اسٹریمنگ کی بدولت اشیا فروخت اور خریدی جارہی ہیں
یوٹیوب نے اس سے قبل اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ ان کے 33 فیصد صارفین نے اعتراف کیا ہے کہ وہ یوٹیوب پر تبصرے اور اشتہارات دیکھ کر ہی 33 فیصد اشیا خرید رہے ہیں۔ اس طرح رعایتی سیل والی وڈیوز کی مقبولیت میں صرف ایک سال میں 400 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
یوٹیوب نے وبا کے دوران اپنے پلیٹ فارم سے رقم کمانے اور ای-کامرس کو فروغ دینے غیرمعمولی کوشش کی ہے۔ اب نئے آپشن میں مختلف مصنوعات کے ٹیگز شامل کئے جائیں گے، وڈیوز کے نیچے اشتہارات بھی اسی کا حصہ ہوں گے۔ یہ ازخود بھی ہوسکتا ہے جبکہ وڈیو اسٹریم بنانے والےاسے خود بھی شامل کرسکیں گے
اس طرح توقع ہے کہ یوٹیوب ایپ ایک ای-کامرس مشین بن جائے گی اور یوں صارفین کسی بھی وڈیو کلپ میں اشیا خرید سکیں گے.