سندھ، ویکسین نہ کرانے پر موبائل سم بلاک اور تنخواہ بند کرنے کی سفارش

نیوز ڈیسک

کراچی : سندھ حکومت نے ویکسین نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش کی ہے، جب کہ اگلے مہینے ویکسین نہ کروانے والے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے کورونا ویکسین نہ کرانے والے افراد کی موبائل سمز بند کرانے کی سفارش کی ہے، سندھ حکومت نے این سی او سی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں ویکسین نہ کرانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کرنے کی سفارش کی جائے گی

ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے بھی موبائل سم بلاک کرانے کے فیصلے کی تصدیق کردی ہے

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے این سی او سی کو سندھ حکومت کا فیصلہ کمیونیکیٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ایک ہفتے کے دوران ویکسین نہ کروائیں اُن کی موبائل سم بلاک کی جائے جب کہ اگلے مہینے سے ان سرکاری ملازمین کی تنخواہیں روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا جنہوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close