بھارتی صحافی سواتی چترویدی کا پیگاسس سے متعلق اہم انکشاف

ویب ڈیسک

نئی دہلی : بھارتی صحافی سواتی چترویدی کا پیگاسس اسپائی ویئر سے متعلق اہم انکشاف سامنے آیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ این ایس او اسپائی وئیر سے مجھے بھی ہدف بنایا گیا

بھارتی صحافی کا کہنا تھا کہ بھارت میں جمہوریت کمزور کرنے کے لیے اسرائیل نے مودی سرکار کی مدد کی

انھوں نے بتایا کہ اسرائیلی ٹیکنالوجی مودی سرکار کی تقریباً دو سال سے مدد کر رہی تھی، اور میرے اپنے ملک کی حکومت نے میری جاسوسی بھی کرائی

بھارتی صحافی نے کہا کہ پیگاسس اسپائی ویئر کی تشہیر میں کہا گیا ہے کہ یہ صرف دہشتگردوں اور منشیات فروشوں کی جاسوسی کے لئے استعمال کی جائے گی

سواتی چترویدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کی معلومات صرف سرکار کو بیچی جاسکتی ہیں، جبکہ این ایس او کا کہنا ہے خرید و فروخت کے ہر معاہدے پر اسرائیلی حکومت کے دستخط ضروری ہوتے ہیں.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close