کراچی : سندھ بھر کی سبزی منڈیوں میں کورونا ویکسین سرٹیفکیٹ اور ماسک لازمی قرار دے دیا گیا ہے
وزیر زراعت اسماعیل راہو کا کہنا ہے کہ سرٹیفکیٹ اور ماسک کے بغیر سبزی منڈیوں میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، کمیشن ایجنٹ، ٹریڈرز اور ملازمین کورونا ویکسین سرٹیفکیٹس ساتھ رکھیں
سندھ کے وزیر زراعت نے کہا کہ خریداری کرنے والے سرٹیفکیٹ دکھا کر سبزی منڈی میں داخل ہوسکیں گے
انہوں نے کہا کہ مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین اور محکمہ کےتمام افسران کارروائی کرکے روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دیں.