فون میں جاسوسی سافٹ ویئر پیگاسس کی موجودگی کا پتہ کیسے لگائیں؟

نیوز ڈیسک

کراچی : دنیا بھر میں مختلف شخصیات کی جاسوسی کے لئے اسرائیلی سافٹ ویئر پیگاسس کے استعمال کے حوالے سے سامنے آنے والے حالیہ انکشافات کے بعد دنیا بھر میں فون صارفین میں عدم تحفظ کے احساس نے جنم لیا ہے

اسی صورتحال کے پیش نظر ماہرین نے وہ طریقہ بتایا ہے جس سے یہ معلوم کیا جا سکتا ہے کہ آپ کے سمارٹ فون میں پیگاسس سافٹ ویئر ہے یا نہیں؟

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، سائبر سیکورٹی کے ماہر ڈیوڈ بیلابان نے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ معروف اینٹی وائرس سافٹ ویئر پیگاسس سافٹ ویئر کو تلاش نہیں کر سکتے کیونکہ یہ پروگرام کسی بھی فون میں موجود آپریٹنگ سسٹم کی بنیادی معلومات میں چھیڑ چھاڑ کر کے انہیں خراب کر دیتا ہے۔ تاہم ہیومن رائٹس کی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک سافٹ ویئر تیار کیا ہے جس کا کام پیگاسس تلاش کرنا ہے

ڈیوڈ بیلابان کے مطابق اس سافٹ ویئر کا نام ایم وی ٹی (موبائل ویری فکیشن ٹوُل کٹ) ہے اور اس کا سورس کوڈ GitHub پر موجود ہے

یہ سافٹ ویئر اینڈروئڈ اور ایپل آئی او ایس دونوں کے لئے دستیاب ہے تاہم، یہ سافٹ ویئر کسی مخصوص ڈیوائس کے لئے نہیں ہے، لینکس یا پھر میک او ایس کے ذریعے اسے کسی مخصوص ڈیوائس کے لئے تیار کرکے اس میں انسٹال کیا جا سکتا ہے

یہ سافٹ ویئر فون کا ڈیٹا کمپیوٹر میں کاپی کر کے تمام اشیاء کا تجزیہ کرتا ہے اور معلوم کرتا ہے کہ آیا ڈیوائس میں پیگاسس ہے یا نہیں؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close