تھر میں امریکی باسکٹ بال اسٹار کی مدد سے سولر واٹر سینٹر کا قیام

نیوز ڈیسک

تھرپارکر : امریکی باسکٹ بال سپر اسٹار کائری ارونگ کی چیریٹی فاؤنڈیشن نے ‘پانی’ نامی غیر منافع بخش تنظیم (این جی او) کے اشتراک سے صوبہ سندھ کے علاقے تھر میں شمسی واٹر سینٹر تعمیر کیا ہے، جو وہاں صاف پانی اور کھیتی کے لیے سہولیات مہیا کر رہا ہے

تھر میں خیراتی کاموں میں کائری ارونگ کی شمولیت کا انکشاف اس وقت ہوا جب ‘پانی’ نے اپنے منصوبے کے سلسلے میں دی جانے والی امداد پر امریکی کھلاڑی کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اپنی کے ای آئی فیملی فاؤنڈیشن کے ذریعے پاکستانی این جی او کی مدد کی

ایک ٹوئٹ میں این جی او نے کہا کہ این بی اے کے سپر اسٹار اور انسان دوست کھلاڑی کائیری ارونگ نے اپنی کے ای آئی فیملی فاؤنڈیشن کے تعاون سے سندھ میں پانی کا سولر واٹر سینٹر تعمیر کیا ہے جس کی بدولت علاقے کے اک ہزار گاؤں کے لوگ کی صاف پانی حاصل کر سکیں گے

پانی پراجیکٹ میں مزید بتایا گیا کہ تھر کے رہائشیوں کو کھیتی باڑی میں مدد ملی ہے اور وہ خواتین اور بچوں کو روشنی فراہم کرتی ہے

اس حوالے سے ٹوئٹ میں ایک وڈیو پوسٹ کی گئی جس میں تھر میں پانی کی قلت کی وجہ سے خواتین کو درپیش مشکلات پر روشنی ڈالی گئی ہے اور اس بات کی بھی آگاہی فراہم کی گئی کہ ارونگ کے اس اقدام  کی بدولت انہیں آنے والے مسائل پر قابو پانی میں کس طرح مدد ملے گی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close