میرا کوئی گروپ نہیں، مجھے ٹارگٹ کیا گیا، جہانگیر ترین

نیوز ڈیسک

لاہور : ایم پی اے نذیر چوہان کی گرفتاری کے حوالے سے جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ میرا کوئی گروپ نہیں ،نذیر چوہان کو حکومت خود باغی کر رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا، نذیر چوہان کی گرفتاری سے تشویش بڑھ رہی ہے، میں پارٹی کے ساتھ مخلص ہو کر چلا لیکن مجھے ٹارگٹ کیا گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ جہانگیرترین گروپ نے دو روز قبل ایک اجلاس میں وزیراعظم سے اس معاملے کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کرانے کا فیصلہ کیا ، اراکین نے اس بات پر اتفاق کیا کہ نذیر چوہان کی گرفتاری سے کچھ لوگ پارٹی کے معاملات بگاڑنا چاہتے ہیں، جن کے خلاف کارروائی ضروری ہے، نذیر چوہان کی گرفتاری جیسے اقدامات سے پارٹی کو اندرونی طور پر شدید نقصان پہنچے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close