نوابشاه میں عجیب الخلقت چمگادڑ امڈ آئے

نیوز ڈیسک

نوابشاه میں بڑی تعداد میں عجیب الخلقت چمگادڑوں کے لشکر آسمان پر اڑتے نظر آ رہے ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے

تفصیلات کے مطابق نوابشاہ کے مختلف علاقوں جمال شاہ، قاضی احمد، دوڑ اور دورو فال موری میں موجود  خوفناک جنگلی چمگادڑوں کی حملے کے بعد عوام میں شدید خوف و ہراس پیدا ہوگیا ہے

جنگلی چمگادڑوں کے حملے سے کیلے اور  آم کے باغات کو بھی نقصان پہنچا ہے، جبکہ جنگلی چمگادڑ انسانوں پر بھی حملہ کرنے لگے ہیں، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری آپریشن کرنے پہنچ گئی، کافی  تگ و دو کے بعد چار سو کے قریب چمگادڑوں کو ہلاک کر دیا گیا

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ یہ جنگلی چمگادڑ بڑی جسامت کے حامل ہیں اور ان کی شکل کتے سے مشابہت رکھتی ھے

سی آئی اے انچارج مبین پرھیاڑ کے مطابق چمگادڑوں کے انسانوں پر حملوں کے بعد ڈپٹی کمشنر شہید بینظیر آباد ابرار احمد جعفر کے حکم پر پولیس نے کاروائی کرکے چمگادڑوں کا خاتمہ کرنے پہنچ گئی اور خوف کی علامت بننے والی  400 سے زائد خوفناک جنگلی چمگادڑوں کو مار گرایا

مقامی افراد کے مطابق گزشتہ سال بھی ان چمگادڑوں نے سندھ کے مختلف علاقوں میں حملے کیے تھے۔ سکھر، خیرہور صالح پٹ، نوشہرو فیروز سمیت دیگر علاقوں میں کئی روز تک عوام نے بچوں کو گھروں سے باہر نکلنے نہیں دیا تھا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close