دُھوپ (ہندی افسانہ)
”اب ہم ساتھ نہیں رہ سکتے“ ریکھا نہیں جانتی تھی کہ یہ الفاظ کیسے اپنے آپ آج نِکل گئے تھے، جو وِشال تک پہنچنے سے پہلے اُس کے ہاتھ میں پکڑے چائے کے کپ پر ٹہر گئے تھے اور چائے کی اُوپری سطح پر تیر رہے تھے۔ چائے کا کپ اور زِیادہ کانپنے لگا۔۔ شاید…
سرخ جوتے (افسانہ)
ایک دفعہ کا ذکر ہے ، ایک چھوٹی سی لڑکی تھی، بہت نازک اور خوبصورت، لیکن انتہائی غریب۔۔ اتنی کہ اسے تمام گرمیاں ننگے پاؤں گزارنی پڑتی تھیں اور سردیوں میں اسے لکڑی کے موٹے جوتے پہننے پڑتے تھے، جو اس کی ایڑھیوں کو چھیل کر زخمی کر دیتے گاؤں میں ایک بوڑھی بیوہ…
انیتا
فرنشڈ اپارٹمنٹس کے ایک بڑے بلاک کے سب سے سستے کمرے میں میڈیکل کے تیسرے سال کا طالب علم یعنی کہ اسٹیفین کلچکوف ٹہل ٹہل کر جانفشانی سے ایناٹومی کے بارے میں پڑھ رہا تھا۔ اس جانفشانی کے مارے اس کا حلق خشک ہو رہا تھا اور پسینہ اس کی پیشانی پر چمک رہا تھا…
گونگے سنّاٹے (افسانہ)
یہ ایک سچّی کہانی ہے مگر میری گزارش ہے کہ ان کرداروں کو آپ ڈھونڈنے نہیں نکلنا کیونکہ اب وہ وہاں پر نہیں رہتے ہیں۔ نہ جانے ٹرانسفر ہو کر کہاں چلے گئے۔ منوہر کھرے کام تو کسی اور سنٹرل دفتر میں کرتا تھا، مگر عبوری طور پر رہتا تھا کسی اور محکمے کے گیسٹ…
پہلی رات (افسانہ)
اوائل جنوری کی سرمئی شام جب سیاہ ردا اوڑھ چکی، تب وہ یہاں پہنچا۔ چند گھنٹوں کے اِس سفر میں صدیوں کی بازگشت سنائی دی تھی لیکن اُسے شاید اپنی بھی خبر نہ تھی ۔ پہنچنے کے کچھ دیر بعد قیدِ تنہائی با مشقت کاٹنے کے لیے دو نوالے حلق سے اتار کر بستر ملتے…
ردا (سندھی افسانہ)
میں نے اسے پہچانا ہی نہیں۔ اس میں میرا قصور نہ تھا۔ وہ واقعی کافی بدل چکا تھا۔ ملا بھی برسوں بعد تھا۔ اس کے گالوں میں کھڈے پڑ گئے تھے۔ بال اجڑے سے تھے، جن میں شاید کئی دنوں سے اس نے تیل نہیں ڈالا تھا۔ اس کا رنگ، دھوپ میں پڑے کسی پتے…
خالی جھولی
گھنٹے کی آواز کی گونج اور کلاس روم سے جلدی جلدی نکلتی ہوئی لڑکیوں کی ملی جُلی آوازوں کے شور میں جب وہ باہر نکلی تو ایک بج رہا تھا اور اُس کے ذہن میں اپنے ننھے بچے ببلو کی تصویر ابھر رہی تھی۔ آج اس نے کچھ زیادہ ہی اچھا پڑھایا تھا۔۔ اس بات…
اروڑ کا مست (سندھی افسانہ)
میں اللہ بخش مست کی زیارت کرنے اروڑ آیا تھا۔ قدیم مسجد کے پاس گھوڑے سے اترا۔ روہڑی سے اروڑ تک بغیر رکے سفر کیا تھا۔ فاصلہ زیادہ نہیں تھا، لیکن کپتان کو ہوا میں اڑاتا آیا تھا۔ گھوڑا ہانپ رہا تھا، اس کے کھُر پسینے اور مٹی میں اٹ گئے تھے۔ اسے ببول کے…