سماج میں واپسی (ارجنٹینی ادب سے منتخب افسانہ)
ہم ہفتے کی شام کے دھندلکے میں ’باریلوچی‘ میں اپنا ہنی مون منا کر بیونس آئرس واپس پہنچے تھے اور مشتاق تھے کہ اپنے نِگھے ایک بیڈ روم والے اپارٹمنٹ میں اپنی پہلی رات گزاریں۔ جیسے ہی ہم نے بیڈ روم کا دروازہ کھولا، ہم نے وہاں ایک پنجرہ پایا۔ دیکھنے میں تو یہ…
دوغلی (امریکی ادب سے منتخب افسانہ)
(یہ کہانی اس وقت کی ہے، جب انیسویں صدی بیسویں صدی سے گلے مل رہی تھی۔ امریکہ روس کا ایک علاقہ، جو رقبے میں مغربی یورپ سے بڑا تھا، صرف سات ملین ڈالر میں خرید چکا تھا۔ برفیلے الاسکا میں سونا نیا نیا دریافت ہوا تھا۔ راتوں رات دولتمند ہونے کے لالچ میں امریکہ…
ٹائیلٹ (جنوبی افریقی ادب سے منتخب افسانہ)
کسی وقت میں سوچتی مجھے سب کچھ چھوڑ چھاڑ کے اچھی لڑکی بننا چاہیے جو اپنے بڑوں کی ہر بات دھیان سے سنتی ہے۔ میری ماں کی خواہش تھی کہ میں نرس یا اُستانی بنوں۔ لوگ اِن شعبوں کو اچھا سمجھتے۔ مجھے معلوم نہیں لیکن میں کچھ اور کرنا چاہتی تھی۔ میں نے اداکاری کے…
پیشہ وارانہ زندگی کے روزمرہ سے (جرمن ادب سے منتخب افسانہ)
ایک بار لورے نے خواب دیکھا کہ اس نے جھاگ سے بھرے ایک باتھ ٹب میں بیٹھی ایک خاتون کو گلاب کے پھولوں کا ایک گلدستہ تحفے میں دیا تھا۔ اگلے دن اس نے یہ خواب اس خاتون کو سنا دیا۔ اس طرح اس نے اس خاتون کے لیے اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔…
سرخ موت (امریکی ادب سے منتخب افسانہ)
سارے دیس پر سرخ موت کا سایہ تھا۔۔ سرخ موت، شہر شہر گلی گلی گھوم رہی تھی۔۔ کوئی اس سے محفوظ نہ تھا۔۔ کسی قاتل کی کبھی کوئی ایسی دہشت نہ چھائی ہوگی، نہ کوئی جلاد ایسا سفاک ہوا ہوگا۔۔ سرخ موت آناً فاناً وار کرتی، اچانک اور ناگہانی۔۔ اس کے شکار ہونے والوں کو…
افواہ (امریکی ادب سے منتخب افسانہ)
قصبے کی انتظامیہ کا سالانہ اجلاس ہو رہا تھا۔ جارج ولیمز کو یہ سعادت نصیب ہوئی کہ اس نے سیم بلنگز کا نام بطور خزانچی پیش کر دیا۔ حیرت کی بات یہ کہ سب لوگوں نے بڑے جوش و خروش سے اس کی تائید کی اور وہ بلا مقابلہ ہی خزانچی بن گیا۔ یہ ایندروسکوگن…
ایک جوتشی کا دن (بھارتی ادب سے منتخب افسانہ)
حسبِ معمول بہت پابندی سے دوپہر کے وقت اس نے اپنا تھیلا کھولا اور اپنا پیشہ ورانہ ساز و سامان پھیلایا، جو کہ ایک درجن کوڑیوں، ایک چوکور کپڑے کے ٹکڑے، جس پر مبہم اور پراسرار زائچے بنے ہوئے تھے، ایک بیاض اور تاڑ کی چھال کی لکھی ہوئی تختیوں کے بنڈل پر مشتمل…
سفاک ماں (فرانسیسی ادب سے منتخب افسانہ)
میں پندرہ سال بعد موسم خزاں میں شکار کھیلنے کے لیے ’ویر لون‘ (فرانس کا ایک قصبہ) واپس آیا۔ اپنے دوست سرول کے ہاں قیام کیا۔ اس نے اپنی گاؤں والی حویلی، جسے پروشیائی تباہ کر گئے تھے، دوبارہ تعمیر کرلی تھی۔ میں اس علاقے کا دلدادہ تھا۔دنیا میں کچھ جگہیں ایسی…