بلوچستان: لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے لانگ مارچ کی کوئٹہ آمد
گزشتہ روز بلوچستان میں لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے لانگ مارچ کے شرکاء کوئٹہ پہنچے اور ریڈ زون میں رکاوٹوں کے وجہ سے سریاب روڈ پر دھرنا دے دیا۔ لانگ مارچ کے رہنماؤں اور مقامی انتظامیہ کے درمیان گزشتہ روز ہونے والے مذاکرات بےنتیجہ رہے۔ مظاہرین کا کہنا ہے…
’امریکہ تو ہے ہی گھٹیا، مگر آپ کیا ہیں؟‘
اگر ’آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت‘ کے توریتی اصول پر ہی انتقام لیا جاتا تو بھی بارہ سو کے بدلے بارہ سو جانوں کا کفارہ بنتا ہے۔۔ مگر جب نشہ ہی طاقت کا ہو اور باز پرس سے مکمل چھوٹ بھی ہو اور مقصد بدلے کے بجائے مکمل نسلی بیخ کُنی…
لاپتا بلوچ طلبہ کی عدم بازیابی کا معاملہ، کیا وزیرِ اعظم کی عدالت میں طلبی سے مسئلہ حل ہوگا؟
گزشتہ دنوں پچپن لاپتا طلبہ کی عدم بازیابی کے حوالے سے مقدمے کی سماعت کے دوران اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے وزیرِ اعظم ، وزیرِ داخلہ اور وزیرِ دفاع کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے لاپتا طلبہ کے لواحقین اور انسانی حقوق کے کارکنان نے کہا ہے کہ…
بلوچستان میں ایرانی تیل کی ترسیل اور کاروبار کی صورتحال بارے حکام کیا کہتے ہیں؟
حکومتِ بلوچستان کے حکام کے مطابق پہلے صرف کسٹم اہلکار ایرانی تیل کو بلوچستان سے دیگر صوبوں میں لے جانے سے روکتے تھے لیکن اب حکومت کے تعاون سے ایف سی، لیویز اور پولیس بھی اب اس غیرقانونی کاروبار کو بلوچستان تک محدود رکھے ہوئے ہیں اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر…
انڈس ڈیلٹا: موسیماتی تبدیلیاں اور خواتین کی صحت
چار بیٹیوں، تین مس کیرج اور شادی کے 17 سال کے بعد 36 سالہ شہناز کے ہاں آپریشن کے ذریعے بیٹے کی ولادت ہوئی ہے۔ جب ہم ان سے ملے تو وہ انڈس ڈیلٹا کے روایتی لکڑی سے بنے ہوئے ایک کمرے کے گھر میں بیٹھی اپنے بیٹے کو جھولا، جھلا رہی تھیں۔ بیٹے کی…
بلوچستان کے چراغ بلوچ، جنہیں ناسا کے راکٹ لانچ کو کور کرنے کے لیے منتخب کیا گیا
امریکی خلائی ادارے ناسا نے خلا میں موجود سائیکی نامی راکٹ کی پروموشن کے لیے منتخب کیے گئے پاکستانی چراغ بلوچ کو دنیا بھر سے آئے ہوئے ڈجیٹل کنٹینٹ بنانے والوں کے ساتھ ایک وڈیو میں ریکارڈ کیا اس وڈیو میں کنٹینٹ کریئٹرز کو بتایا گیا ہے کہ خلا میں کس طرح کام…
بلوچستان: نو انسانی جانیں نگلنے والے وڈھ تنازع کے حل میں کیا رکاوٹیں ہیں؟
کہتے ہیں کہ ہاتھیوں کی لڑائی میں گھاس ہی روندی جاتی ہے۔ بلوچستان کے ضلع خضدار کی تحصیل وڈھ میں بھی یہی کچھ ہو رہا ہے ، جہاں گزشتہ چار ماہ سے جاری قبائلی تنازع تاحال جاری ہے۔ حکام کے مطابق اب تک دونوں جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کے باعث نو افراد اپنی…
بلوچستان میں طاقتور زلزلے کی پیشنگوئی خوف اور بحث کا باعث بن گئی۔۔ معاملہ کیا ہے؟
نیدر لینڈز کے تحقیقی ادارے سولر سسٹم جیومیٹری سروے نے پیشنگوئی کی ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن کی فالٹ لائن میں لرزش پیدا ہوئی ہے، لہٰذا آئندہ دو روز میں یہاں ایسا زلزلہ آ سکتا ہے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ یا اس سے زیادہ ہو سکتی ہے پیر…