ملیر دریا پر مسلط ایک شاہراہ
سندھ حکومت نے کل جس منصوبے کا افتتاح ’بھٹو ایکسپریس وے‘ کے نام سے کیا، وہ دراصل وہی متنازع ’ملیر ایکسپریس وے‘ ہے جس کے خلاف گزشتہ کئی برسوں سے ملیر کے مقامی لوگوں، کسانوں، ماہی گیروں، ماحولیاتی کارکنوں، وکلاء، شہری تنظیموں اور سندھ انڈیجینئس رائٹس الائنس…
ملیر: زرعی زمینیں اور ثقافتی ورثہ خطرے میں
نام نہاد ”ترقی“ اپنا خراج بہت جلد درختوں اور جنگلی حیات کی سینکڑوں اقسام کو نگل کر وصول کرے گی۔ ان میں سے بعض نایاب اور مقامی اقسام ایسی ہیں جو صرف ملیر کے علاقے میں پائی جاتی ہیں اور جنہیں بالغ ہونے میں دہائیاں لگ جاتی ہیں۔ مزید برآں، مون سون کے موسم…
پورٹ قاسم نیویگیشنل چینل اپ گریڈنگ: عوامی سماعت یا نمائشی کارروائی؟
گزشتہ روز سندھ انوائرمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (SEPA) کی جانب سے پورٹ قاسم نیویگیشنل چینل اپ گریڈنگ کی منظوری کے لیے ایک عوامی سماعت (Public Hearing) منعقد کی گئی۔ اس سماعت میں فِٹی کریک کے ذریعے سمندر کی طرف جانے والے راستے کو مزید گہرا کرنے کی تجویز پیش کی…
کھیرتھر ماحولیاتی انصاف چاہتا ہے!
کھیرتھر نیشنل پارک (KNP) سندھ کے اضلاع کراچی، دادو اور جامشورو کے بعض حصوں پر محیط ایک محفوظ قدرتی خطہ ہے۔ اس کے جنگلی حیات اور قدرتی وسائل کو ایک جامع قانونی فریم ورک کے تحت تحفظ حاصل ہے۔ تاہم، ان تحفظات کے باوجود غیر قانونی کان کنی، تعمیراتی سرگرمیوں…
کھیرتھر نیشنل پارک کے تحفظ سے متعلق درخواست پر سندھ ہائی کورٹ میں سماعت
سندھ ہائی کورٹ نے جمعرات کے روز صوبائی متعلقہ حکام کو کھیرتھر نیشنل پارک کے تحفظ سے متعلق دائر درخواست پر رپورٹس جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ جسٹس عدنان اقبال چوہدری کی سربراہی میں سندھ ہائی کورٹ کے دو رکنی آئینی بینچ نے وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹری کو…
گُگھر کی قیمتی رال، ماحول دشمنوں کے منہ سے بہتی لالچ کی رال اور عالمی تحفظ کی کہانی
کارونجھر اور کھیرتھر کے پتھریلے دامن میں اگنے والی ایک خاموش، کانٹوں بھری جھاڑی، گُگھر یا گگرال آخرکار دنیا کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ وہ پودا جس کی رال صدیوں سے حکما، ویدوں اور دوا سازوں کے لیے خزانے سے کم نہیں تھی، اب عالمی قانون کے حصار میں آ چکا ہے۔…
تھائی لینڈ میں چوتھے ایشیائی ماحولیاتی و انسانی حقوق محافظ فورم میں سندھ انڈیجینئس رائیٹس الائنس کی نمائندگی
تھائی لینڈ کے تاریخی شہر چیانگ مائی میں ”چوتھا ایشیائی ماحولیاتی و انسانی حقوق محافظ فورم“ (4th Asia Environmental Human Rights Defenders Forum) منعقد ہوا، جس میں ایشیا بھر سے دو سو سے زائد ماحولیاتی انسانی حقوق کے محافظوں، ماہرین، اور تنظیموں نے شرکت…
ایجوکیشن سٹی: تعلیم کے نام پر زمین ہتھیانے کا نیا سرمایہ دارانہ کھیل
کراچی کے ضلع ملیر میں ”ایجوکیشن سٹی“ کے نام پر ایک نیا کمرشل تعلیمی پروجیکٹ زیرِ تکمیل ہے۔ بظاہر یہ منصوبہ تعلیم کے فروغ کے لیے ایک مثبت اقدام دکھائی دیتا ہے، لیکن حقیقت میں یہ سرمایہ دارانہ نظام کے تحت زمین کے حصول کا ایک اور باب بنتا جا رہا ہے۔ یہ…