”مون سون کا نیا سسٹم زیادہ شدت والا، 80 فیصد حصہ زمین اور 20 فیصد سمندر کے اوپر گزرے گا“
سندھ اور بلوچستان میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ چار دنوں تک سندھ اور بلوچستان کے بیشتر علاقوں، جنوبی پنجاب اور زیریں خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا ہے محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ…
بلوچستان ”پچھلے تیس پینتیس برسوں میں ایسی بارشیں اور سیلاب نہیں دیکھے“
بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں ہونے والی حالیہ شدید بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں بے گھر ہونے والے افراد عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں ان کے گھر یا تو مکمل طور پر سیلاب میں بہہ گئے ہیں یا انہیں شدید نقصان پہنچا ہے۔ اپنے گھروں سے محرومی کے دکھ کے ساتھ ساتھ ان کے…
کراچی سمیت سندھ میں 5 سے 9 اگست کے درمیان بارش کی پیشگوئی
محکمہ موسمیات نے صوبائی دارالحکومت کراچی سمیت سندھ میں 5 سے 9 اگست کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ مشرقی سندھ میں 4 اگست کی رات یا 5 اگست کی صبح سے مون سون ہوائیں داخل ہونے کا…
بارشوں میں گورننس بھی بہہ جاتی ہے
ہر برس، دو برس بعد آنے والا سیلاب انسانی جانوں اور املاک کے ساتھ ساتھ بااختیاروں کے تن پر برگِ انجیر (فگ لیف) تک نہیں چھوڑتا۔ مگر یہ سخت جان ہر سال مون سون گزرتے ہی نئے کپڑے پہن کے جھٹ سے کھڑے ہو جاتے ہیں تازہ ترین سیلاب میں سکھر بیراج کے دروازوں میں…
کبھی خشک سالی سے زندگی اجیرن، تو کبھی سیلاب کا عذاب
مظہر حسین کا تعلق پنجاب کے ضلع راجن پور کی یونین کونسل محمد پور دیوان سے ہے۔ ان کا کہنا ہے ”بارشیں ہوں یا نہ ہوں دونوں حالات میں ہمارے لیے مصیبت ہی مصیبت ہے۔ ہر دو، تین سال بعد ہمارے راجن پور کے علاقے سیلابی پانی سے متاثر ہوتے ہیں۔ اس سال تو لگتا…
بارشوں سے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں تباہی، انتظامیہ کیا کر رہی ہے؟
بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔ درجنوں ہلاکتوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں افراد بے گھر اور مویشی سیلاب برد ہو چکے ہیں۔ سوشل میڈیا پر احتجاج اور شدید نکتہ چینی کے بعد آج بالآخر ملکی وزیر اعظم نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا ہے بلوچستان میں…
جولائی میں بارشوں سے پاکستان بھر میں ہلاکتیں، مزید بارشوں کی صورتحال کیا ہے؟
حالیہ بارشوں کے بعد اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑے شہر کراچی کے بعد بلوچستان کا ضلع لسبیلہ انتہائی متاثرہ علاقوں میں شامل ہے۔ اس سے قبل طوفانی بارشوں نے کوئٹہ میں تباہی مچائی تھی غیر سرکاری تنظیم وانگ بلوچستان کے سربراہ ضلع لسبیلہ کے…
کراچی سمیت سندھ بھر میں طوفانی بارش، اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری
محکمہ موسمیات نے جمعرات کو سندھ کے کئی اضلاع کے لیے ہفتے کے دن سے اربن فلڈنگ کی وارننگ جاری کی ہے کیونکہ جمعہ کی رات سے صوبے میں مون سون کے نئے مضبوط سلسلے کے صوبے میں داخل ہونے کا امکان ہے بارشوں کا یہ نظام 26 جولائی تک غالب رہنے کا امکان ہے،…